ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راج باغ سری نگر میں دو گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر، 58 سالہ شخص ازجان

سری نگر/سری نگر کے راج باغ علاقے میں بدھ کے روز دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی شدید ٹکر میں 58سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثہ ایک ہوٹل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت عبدالرحمان ڈار ولد غلام محمد ساکن راولپورہ، بیروہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔حکام کے مطابق حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں