ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے 3 مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کر دیے

واشنگٹن: امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے کمپنی کے لیے ایک اہم مشن کے تحت تین مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیے۔

عرب خبر رساں ادارے کی کے مطابق فالکن 9 راکٹ نے فلوریڈا کے کیپ کنیورل سپیس فورس سٹیشن سے پرواز کی، جس کے ذریعے لکسمبرگ میں قائم کمپنی ایس ای ایس کے او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹ نیٹ ورک کے آخری تین سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے۔

رپورٹس کے مطابق بوئنگ کے تیار کردہ او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹس میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3,750 پاؤنڈ (1,700 کلوگرام) ہے۔

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی چھ فالکن 9 پروازوں کے ذریعے ان تمام سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجا تھا۔

آج کی پرواز رواں سال سپیس ایکس کا 107واں مداری مشن تھا، ان میں سے 105 پروازیں فالکن 9 راکٹ کے ذریعے جبکہ دیگر دو فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے انجام دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں