جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دلانے کے لیے وزیراعظم سے مذاکرات کرے گی اور ملاقات کے دوران مطالبات پر تحریری یقین دہانی حاصل کی جائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی درخواست پر اپنا لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے احتجاج کچھ دن کے لیے روکنے کی درخواست قبول کرلی گئی ہے اور جماعت اسلامی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک موقع دینا چاہتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دلانے کے لیے وزیراعظم سے مذاکرات کرے گی اور ملاقات کے دوران مطالبات پر تحریری یقین دہانی حاصل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہونے تک جماعت اسلامی کے قافلے جہاں موجود ہیں، وہیں رکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کو مؤخر کیا گیا ہے، اس سے دستبرداری نہیں ہوئی۔
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی ریلیف کے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی اپنے احتجاجی لائحہ عمل پر دوبارہ غور کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے دوران عوام کو درپیش مسائل، خصوصاً ریلیف کے معاملات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔