پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔پیٹرولیم ڈویژن
پیٹرول 1.70 روپے اور ڈیزل 3.12 روپے فی لیٹر سستا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔