ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

آرم ریسلنگ کے پروفیشنل کھلاڑی کی جانب سے دوستانہ میچ کے دوران کی گئی ایک غیر متوقع حرکت نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

‘ایکس’ پر شیئر کیے گئے اس دل کو چھو لینے والے منظر نے یہ ثابت کیا کہ کبھی کبھار شفقت اور مہربانی کا ایک چھوٹا سا عمل جیت سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

جرمنی کے پیشہ ور آرم ریسلر لیونائیڈاس آرکونا جو میٹ ماسک جیسے نامور کھلاڑیوں کے خلاف اعلیٰ سطحی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے والد کے ساتھ آرم ریسلنگ کے ایک غیر رسمی مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے دکھائی دیے۔ تاہم جب اس شخص کی کم سن بیٹی میچ دیکھ رہی تھی تو آرکونا نے بظاہر جان بوجھ کر اپنی طاقت کا پورا مظاہرہ کرنے سے گریز کیا اور ہار گئے۔

اس چھوٹی بچی کا ردعمل جلد ہی اس لمحے کا مرکزی اور یادگار حصہ بن گیا، والد کی کامیابی کے بعد باپ اور بیٹی دونوں کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بچی نے والد کو گلے لگا لیا۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور بہت سے ناظرین نے آرکونا کی تعریف کی کہ انہوں نے اپنی جسمانی طاقت کے مظاہرے کے بجائے بچی کی خوشی کو ترجیح دی۔

متعدد صارفین نے اس عمل کو عاجزی، مہربانی اور بہترین اسپورٹس مین شپ کی مثال قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ’آرم ریسلنگ کے مقابلے کو بھول جائیں اصل جیت تو وہ ہے جس میں وہ چھوٹی بچی اپنے والد کو ‘سپر مین’ سمجھ رہی ہے۔‘”

ایک اور شخص نے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس دنیا میں اب بھی مخلص اور اچھے انسان موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں