بی جے پی ارکان کا ہنگامے کے دوران واک آؤٹ، ایوان کی کارروائی ملتوی، منگل کو دوبارہ اجلاس ہوگا
سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے پیر کے روز ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومتِ ہند سے جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت فوری اور ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔دستیاب تفصیلات کے مطابق، یہ قرارداد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز ایوان میں پیش کی تھی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حکومتِ ہند سے جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت ’’فوری اور ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے‘‘کا مطالبہ کرتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ اس قرارداد کو حکومتِ ہند کو بھیجا جائے۔
قرارداد کو ووٹ کے لیے پیش کیے جانے کے دوران بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ دن کا مقررہ ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی، جبکہ اسمبلی کا دوبارہ اجلاس منگل کو ہوگا۔