ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرناہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

سری نگر/کپواڑہ ضلع کے کرناہ علاقے میں تیٹوال/سیماری سڑک پر پیر کے روز پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ سیماری علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک سومو گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ ریفر کردیا گیا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں