ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس نے حماد اظہر کو جناح ہاؤس جملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے حماد اظہر کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

حماد اظہر نے عدالت میں کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرا 21 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہاں قتل کے ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ دیا جاتا ہے، کیا میرا جرم قتل سے بھی بڑھ گیا ہے؟۔ میری وکلا اور فیملی سے بھی ملاقات نہیں کروائی گئی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے ملزم کا موبائل اور سم برآمد کرنی ہے، موبائل اور سم اہم ثبوت ہیں، دریں اثنا عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع دے دی۔

قبل ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد اظہر نے قیدی وین سے میڈیا کو دیکھ کر کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں