ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاستی حیثیت کی قرارداد پر بی جے پی کا اسمبلی سے واک آؤٹ

سری نگر/بی جے پی کے ارکان نے منگل کو اسپیکر کی جانب سے ریاستی حیثیت کی قرارداد پر بحث کی اجازت دینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔بی جے پی ارکان نے اسپیکر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2000 کی خودمختاری سے متعلق قرارداد اور 2024 کی خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد کے حوالوں پر اپنے اعتراضات کے باوجود ریاستی حیثیت کی قرارداد پر بحث کی اجازت دی۔
یہ واک آؤٹ اس وقت ہوا جب قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے ایک بار پھر ایوان میں معاملہ اٹھاتے ہوئے اسپیکر عبدالرحیم راتھر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کی گئی ریاستی حیثیت کی قرارداد پیر کے روز بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان منظور کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں