ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی میوزک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ٹیلر سوئفٹ تقریب سے قبل 30 ایوارڈز کے ساتھ بیونسے کے برابر تھیں، مگر پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا ایم ٹی وی وی ایم اے آرٹسٹ ڈائریکٹر اونرس حاصل کرتے ہی انہوں نے ریکارڈ توڑ دیا۔

بعدازاں ٹیلر نے ’فیٹ آف اوپہیلیا‘ کیلئے ویڈیو آف دی ایئر اور بیسٹ ڈائریکشن کے ایوارڈز بھی جیتے، جس کے بعد ان کے مجموعی  وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہو گئی۔

تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’پیشنٹ زیرو‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی جبکہ ویڈیو میں کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن نے اداکاری کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں