ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں و کشمیر میں سڑک حادثہ، مغربی بنگال کی ایک خاتون ہلاک، 37 زخمی


رام بن /جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں جمعہ کی صبح مغربی بنگال سے سیاحوں کو لے جارہی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کم از کم 37 مسافر زخمی ہوگئے، جبکہ ایک خاتون نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق مغربی بنگال نمبر کی یہ بس سری نگر سے جموں جارہی تھی کہ ماروگ کے قریب پہاڑی سے ٹکرا کر سڑک کنارے نالے میں جاگری۔ پولیس اہلکاروں، مقامی لوگوں اور نیم فوجی دستوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال رام بن پہنچایا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جبکہ چار شدید زخمی مسافروں کو بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، جموں منتقل کیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے حادثے کے بعد رام بن کے ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان سے بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد اور طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ان کا دفتر مقامی انتظامیہ کے مسلسل رابطے میں ہے۔جمعہ کو ہی مغربی بنگال سے آنے والی ایک اور بس بھی رام بن میں حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں 33 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں