ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کی ملک بھر میں دستخطی مہم جاری

پیٹرول لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر جماعت اسلامی کی ملک بھر میں دستخطی مہم جاری ہے۔

نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد، بازاروں، چوکوں اور تجارتی مراکز کے باہر شہریوں سے دستخط لیے گئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق لاہور میں 30 بڑے مرکزی کیمپس کے علاوہ سیکڑوں مقامات پر بھی دستخطی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں شہری، تاجر اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

مہم کی قیادت قائم مقام امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، سیکرٹری لاہور اظہر بلال اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی۔

خالد احمد بٹ نے کہا کہ چند روز میں لاکھوں افراد کی شرکت پیٹرول لیوی کے خلاف عوامی ردعمل کی عکاسی کرتی ہے اور جماعت اسلامی اسے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم قرار دے رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول لیوی ختم کرے، بصورت دیگر جماعت اسلامی کی جانب سے ملتان سے سپر لانگ مارچ شروع کیا جائے گا جبکہ لاہور میں اس کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں