ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین کی ملاقات سے مشروط کردیا

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین کی ملاقات سے مشروط کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی کا رات گئے اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ سے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف وفاق ممکنہ طور پر اقدام اٹھا سکتا ہے، اجلاس میں حکومتی ممکنہ اقدام سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ بانی چیئرمین ہی ملتوی کرسکتے ہیں، آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں