اننت ناگ/جنگلاتی حقوق قانون 2006 کے تحت حقیقی مستحقین کے دعوؤں کو جلد نمٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے متعلقہ افسران پر زور دیا ہے کہ اہل افراد کے معاملات کی جانچ پڑتال اور ضروری دستاویزات کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے، تاکہ مستحقین کو ان کے قانونی حقوق فراہم کرنے کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اس سلسلہ میں اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کی صدارت میں جنگلاتی حقوق قانون 2006 کے نفاذ سے متعلق ضلع سطحی کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع کے اندر قانون پر عمل درآمد کی پیش رفت اور زیر غور معاملات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔