عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے ساوجیاں سیکٹر میں منگل کے روز فوج اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) نے ایک مبینہ ملی ٹینٹ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران فوج اور پونچھ ایس او جی کی مشترکہ ٹیموں نے ساوجیاں سیکٹر کے ستھربن علاقے سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک میگزین، چھ دستی بم، گولہ بارود کے 30 راؤنڈ اور کچھ غذائی اشیا برآمد کیں۔افسر کے مطابق، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔