ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی میں باراتیوں کا مظاہرہ، دف بجا کر چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ (ویڈیو)

دہلی (13 اکتوبر 2026): چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سڑکوں پر تو جین زی اور اپوزیشن کے مظاہرے جاری ہیں مگر شادی میں باراتیوں نے الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کر ڈالا۔

اس وقت بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اور جین زی کی قیادت میں کاکروچ جنتا پارٹی دارالحکومت نئی دہلی میں سراپا احتجاج ہے اور جنتر منتر سمیت پورا شہر کی سڑکوں پر مظاہرین کا راج ہے۔

تاہم اس احتجاج کا اثر ملک کے دیگر شہروں میں پھیل رہا ہے حیدرآباد دکن میں تو شادی کی تقریب میں بھی باراتیوں نے احتجاج کر ڈالا اور چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد شہر میں شادی کی استقبالیہ تقریب کے دوران باراتیوں نے روایتی دف بینڈ کی گونج میں منفرد مظاہرہ کیا۔ باراتیوں نے ایس آئی آر کی کارروائی روکنے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے نعرے بلند کیے۔

منفرد اور دلچسپ احتجاج کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں معروف سماجی کارکن طلحہ صلاح کو شادی کی تقریب میں احتجاج کی قیادت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں پس منظر میں روایتی مرّفا بینڈ بجتا سنائی دیتا ہے، جبکہ تقریب میں شریک باراتی احتجاج کرتے ہوئے ایس آئی آر کے خلاف نعرے لگاتے نظر آتے ہیں۔

 

احتجاج میں شریک افراد نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی مخالفت کرتے ہوئے اس عمل کو معطل کرنے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں