English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دپیکا کی کترینہ سے نفرت انتہا پر پہنچ گئی

اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
دپیکا اور رنویر کی شادی بھی بھارت سے باہر انجام پائے گی
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی دو بڑی اداکارائوں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رنویر سنگھ اور دپیکا کی شادی میں کترینہ کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد تمام لوگوں کی نظریں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہیں۔ دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ دپیکا رنویر، ویرات انوشکا کی طرح بھارت سے باہر سمندر کنارے کسی خوبصورت مقام پر شادی کریں گے ۔ رپورٹس کے مطابق ویرات انوشکا کی طرح دپیکا رنویر کی شادی کے بعد دوریسیپشن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے