ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ایران سرحد پر کسٹمز ہائوس قائم کرنے کا فیصلہ

اس منصوبے پر مجموعی طور پر 46 کروڑ50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ فوٹو؛ فائل

اس منصوبے پر مجموعی طور پر 46 کروڑ50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاک ایران سرحد پر کسٹمز ہائوس قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے 10 کروڑ روپے کا بجٹ مانگا ہے جب کہ یہ کسٹمز ہائوس گوادر کے قریب گبد پوائنٹ پر قائم کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 46 کروڑ50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے اور آنے والے سالوں کے دوران تجارت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر دونوں ممالک کے سرحدی پوائنٹ پر کسٹمز ہائوس کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں