
سونم آنند کے استقبالیے میں شاہ رخ سلمان سمیت تمام فنکاروں نے شرکت کرکے سماں باندھ دیا فوٹو: سوشل میڈیا
ممبئی: شادی کے بندھن میں بندھنے والی ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراور آنند آہوجا کے استقبالیے کی تقریب بھی گزشتہ روز ہی منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی اورخوب ہلہ گلہ کیا۔
بھارتی فیشن آئیکون سونم کپورگزشتہ روز اپنے قریبی دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کی بارات اوراستقبالیے کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی تھی۔

دوپہرمیں اپنی بارات کے وقت جہاں سونم سرخ رنگ کے شرارے میں نہایت حسین لگ رہی تھیں وہیں شام میں استقبالیہ کی تقریب میں دونوں بالکل فریش نظرآئے۔ سونم نے استقبالیہ کی تقریب میں بنارسی لہنگا زیب تن کیا، جب کہ آنند آہوجا نے کالے رنگ کی شیروانی پر جوگرز پہن کر سب کی توجہ کھینچ لی۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، کرن جوہر، رنویر سنگھ، کنگنا رناوت، مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے بچن، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، سیف علی خان، کترینہ کیف، اکشے کمار، ٹوئنکل کھنا، کاجول سمیت پورے بالی ووڈ نے شرکت کی اورخوب ہلہ گلہ کیا۔
A post shared by Brides Today (@bridestodayin) on May 8, 2018 at 11:23am PDT
A post shared by Brides Today (@bridestodayin) on May 8, 2018 at 11:00am PDT
A post shared by Brides Today (@bridestodayin) on May 8, 2018 at 12:11pm PDT
A post shared by Brides Today (@bridestodayin) on May 8, 2018 at 12:13pm PDT
A post shared by DAAH Films (@daahfilms) on May 8, 2018 at 10:55pm PDT
سونم کپور کی شادی میں جہاں ان کے والد انیل کپور نے خوب ڈانس کیا وہیں رنویرسنگھ نے دلہے میاں آنند آہوجا کو گود میں اٹھاکر رقص کیا جس نے سماں باندھ دیا۔
A post shared by Filmy Chutzpah (@filmy_chutzpah) on May 8, 2018 at 1:20pm PDT
A post shared by Brides Today (@bridestodayin) on May 8, 2018 at 1:09pm PDT
شاہ رخ خان نے اس خوبصورت تقریب سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور بیٹی کی شادی میں بہت خوش نظرآئے اورانہیں ڈانس کرتا دیکھ کرمجھے بہت خوشی ہوئی۔
A post shared by Filmy Chutzpah (@filmy_chutzpah) on May 8, 2018 at 1:19pm PDT
شاہ رخ سلمان نے اپنی سپر ہٹ فلم’کرن ارجن‘کا گانا ’چندا کب دور کرن سے‘گاکر سب کو حیران کردیا۔
A post shared by Pure-Unadultered Entertainment (@buzzing_bollywood) on May 8, 2018 at 10:00pm PDT
A post shared by Pure-Unadultered Entertainment (@buzzing_bollywood) on May 8, 2018 at 1:44pm PDT
کرن جوہر نے سلمان اور سونم کی فلم’پریم دھن پایو‘کے گانے پر ڈانس کرکے شرکا کو حیران کردیا۔
A post shared by Pure-Unadultered Entertainment (@buzzing_bollywood) on May 8, 2018 at 10:56am PDT
واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی شادی کے بعد مداحوں کو سونم کپور کی شادی کا انتظارتھا تاہم سونم ہمیشہ ہی شادی کی خبروں پرخاموشی اختیار کرلیتی تھیں یا بھڑک اٹھتی تھیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو بتا کرکریں گی اورسونم نےاپنا کہا سچ کردکھایا۔
The legendary #Rekha arrives to wish the happy couple! #SonamKiShaadi #EverydayPhenomenal
A post shared by Femina (@feminaindia) on May 8, 2018 at 10:33am PDT
