امریکی محکمہ خزانہ نے انٹر نیٹ کی جارحانہ سنسر شپ کو بنیاد بناتے ہوئے ایرانی وزیر اطلاعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری خزانہ اسٹیون منوچن نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ ایران کے رہنما جانتے ہیں کہ آزاد انٹرنیٹ سے ان کی قانونی حیثیت بے نقاب ہوجائے گی اس لیے وہ حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی بند کردیتے ہیں’۔
امریکی محکمے نے ایرانی وزیر کو سابق انٹیلی جنس عہدیدار قرار دیا جو اپوزیشن کارکنوں کے خلاف نگرانی میں ملوث رہے۔

