بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ھری دوار کے جوالا پور میں واقع مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ ایک ایسا مدرسہ ہے جہاں گذشتہ پانچ برسوں سے سنسکرت پڑھائی جا رہی ہے، اور بچے بھی بڑی خوشی اور دلجمعی کے ساتھ اس زبان کو سیکھ رہے ہیں۔
دارالعلوم رشیدیہ میں محمد ساجد گزشتہ 5 برسوں سے طلبا کو سنسکرت کی تعلیم دے رہے ہیں۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق محمد ساجد کہتے ہیں کے بھارت میں بہت ساری زبانیں ہیں، لیکن کئی ایسی کتابیں ہیں جو صرف سنسکرت میں ہی لکھی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بچے جب ہائی اسکول میں جاتے ہیں وہاں سنسکرت زبان لازمی پڑھائی جاتی ہے۔ اس لیے اس زبان کو پڑھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔
محمد ساجد کا کہنا ہے ‘اس مدرسے میں مجھے بچوں کو پڑھاتے ہوئے بیس برس ہو چکے ہیں، اور پچھلے پانچ برسوں سے میں بچوں کو سنسکرت پڑھا رہا ہوں اور بچے تیسری کلاس سے سنسکرت پڑھ رہے ہیں’۔ ریاست اترکھنڈ میں تیسری کلاس سے لے کر 12ویں تک سبھی اسکولوں میں سنسکرت پڑھانا ضروری ہے۔
ایک مدرسہ جہاں سنسکرت پڑھائی جاتی ہے
القمر
