مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے میں تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی
جموں،15 جنوری
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں گاوں گندنہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کاروائی میں حزب المجاہدین کے جموں ریجن کے کمانڈر ہارون عباس کو شہید کر دیا۔ فوج کی طرف سے علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔
ساوتھ ایشین وائر پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے حزب المجاہدین کے جموں ریجن کے کمانڈر ہارون عباس وانی عرف معین الاسلام کوڈوڈہ میں شہید کردیا ہے۔
اس طرح مقبوضہ کشمیر میں رواں ہفتے میں تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ اس سے قبل وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے بہرام پورہ اور پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں پیر کے روز بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دونوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔
آرمی حکام کے مطابق پیر کو رات دیر گئے پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ایک حریت پسند شہید ہو ا۔
اتوار کے روز پلوامہ ضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں بھارتی فوجیوں نے کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔
