English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیرمیں مزید 19سزا یافتہ اور 37ملزمان کی رہائی کے امکانات

القمر

آنے والے دنوں کے دوران مذکورہ افراد کی رہائی متوقع

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر ) مقبوضہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے 19سزا یافتہ افراد کو پیرول پر جبکہ 37ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں قائم کی گئی کمیٹیوں نے مذکورہ افراد کی رہائی کے حوالے سے سفارش کی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر میںکورنا وائرس کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے جیلوں میںنظر بند مزید 19سزا یافتہ اور 37ملزمان کو رہا کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ان کے کیسوں کی عدالت میں سماعت چل رہی ہیں ۔
لیگل سروس اتھارٹی کے چیرمین جسٹس راجیش بندائی ، پرنسپل سیکریٹری ہوم شالین کپرا اور ڈی جی جیل خانہ جات وی کے سنگھ کی سربراہی میں پینل نے کئی نظر بند افراد کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ القمرآن لائن کے مطابق کمیٹی نے ملزمان اور سز ا یافتہ افراد کو آٹھ ہفتے کے پیرول پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ اس میں مزید آٹھ ہفتوں کی بھی توسیع کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے جیلوں میں نظر بند ایسے قیدیوں جن کے کیس عدالت میں چل رہے ہیں، کو 60دنوں کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے