English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیحدگی پسندرہنما، ممتاز سیاستداں پیر حفیظ اللہ مخدومی انتقال کر گئے

القمر

سرینگر )ساوتھ ایشین وائر(علیحدگی پسند رہنما اور پیپلز کانفرنس کے سابق جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پیر حفیظ اللہ مخدومی جمعرات کی شام انتقال کر گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پیر حفیظ اللہ مخدومی کی سابق علیحدگی پسند رہنما اور پیپلز کانفرنس کے بانی مرحوم عبدالغنی لون کے ساتھ کافی وابستگی رہی ہے اور وہ عبدالغنی لون کی موت کے بعد بھی پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری کے طورپر کام کرتے رہے ہیں ۔پیر حفیظ اللہ کے انتقال پر پپیلز کانفرنس کے کئی لیڈران نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر اور رہبر کے طور پرمرحوم کی خدمات کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔پارٹی نے مرحوم کے غم زدہ اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق صدر انجمن شرعی شیعاں کے صدر آغا سید حسن موسوی الصفوی نے بھی اپنے دکھ اور افسوس کا اظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا یے کہ مرحوم نیک سیرت تھے اور انہوں نے کشمیری سیاست میں اپنا ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے