سرینگر )ساوتھ ایشین وائر(مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب سرچ آپریشن شروع کیا ہے- جو مسلسل جاری ہے-فوجی ذرائع نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ محاصرہ کل رات سے جاری ہے تاہم رات کے دوران تلاشی کی کارروائی کو روکا گیا تھا جو جمعہ کو صبح سویرے پھر سے شروع ہوئی-علاقے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ہیں اور جگہ جگہ پر سیکیورٹی فورسز کا عملہ تعینات کردیا گیا- پولیس، ایس او جی، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز نے مشترکہ طور پر اس سرچ آپریشن کو شروع کیا ہے۔ گزشتہ شب کولگام کے پڈر پورہ اور آوہٹو علاقے میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرہ شروع کیا ہے جو ابھی تک جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کولگام ضلع میں پچاس سے زائد نوجوانوں نے عسکری تنظیموں میں شمولیت اختیار کی ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کی جانب سے لاپتہ نوجوانوں کے گھر جاکر ان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درسو اور ارہل علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
کولگام،پلوامہ اوربانڈی پورہ میں سرچ آپریشن شروع
القمر
