وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو مطالعے کے لیے ایک کتاب کا مشورہ دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک کتاب کی تصور شیئر کی اور لکھا کہ یہ کتاب لاک ڈاؤن کے موسم میں ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس کتاب نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔
A great read for our youth during lockdown days. An excellent brief history of the driving force that made Islamic civilisation the greatest of its time and then the factors behind its decline. pic.twitter.com/XdTSLFmIjj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020
