ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ آن لائن کسوٹی کھیلیں گے

معروف اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ آن لائن کسوٹی کھیلیں گے۔

احمد علی بٹ کی میزبانی میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا دلچسپ پروگرام ” کسوٹی آن لائن” تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ پروگرام میں دو مہمان شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ 23 سوالات کے جواب دے کر کسوٹی کھیلتی ہیں۔ اس پر آن لائن دلچسپ پروگرام ” کسوٹی آن لائن” میں فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید آن لائن مہمان بنیں گے۔

ہمایوں سعید نے پروگرام کا ٹیزر منتخب کیا ہے جس میں وہ، فہد مصطفی اور احمد علی بٹ خوش گوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ کسوٹی کھیل رہے ہیں۔ پروگرام ہفتے کی شب 9 بجے نشر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں