English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی، 2 جاں بحق

القمر

کابل (اے پی پی+ مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قومی پارلیمنٹ کے رکن محمد توفیق وحدت کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکراگئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں رکن پارلیمنٹ کا بھائی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں کابل کے علاقے کاتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جج ہلاک ہوگیا۔ چینی خبر رساں ادارے نے کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامارازکے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے باعث ایم پی محمد توفیق وحدت کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی، آخری اطلاعات ملنے تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے