English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو این امن مشن میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی: یو این امن مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک عادل جان یو این مشن دار فور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے،38  سالہ عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا، شہید عادل جان شہریوں کے تحفظ اور امداد فراہمی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یو این مشن میں اب تک 161 پاکستانی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے، پاکستان نے عالمی امن واستحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے