لاہور:لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ نقدی اور دوکروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی واردات کرکے فرار ہوگئے ہیں، اس ضمن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ایک کروڑ96 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے گئے۔
اس کے علاوہ ڈاکو 6 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،درج مقدمہ کے مطابق مسلح ڈاکوں نے اہل خانہ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

