ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کردی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
عرب خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ، ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔
ایجنسی کے مطابق یو اے ای میں اب ورکنگ ہفتہ پیر سے جمعرات تک ہوگا، جبکہ جمعہ کو ہاف ڈے ہوگا، سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔
حکم نامہ کے مطابق یو اے ای میں نماز جمعہ سوا ایک بجے کے بعد ادا کی جاسکے گی۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ْ
#UAE announces today that it will transition to a four and a half day working week, with Friday afternoon, Saturday and Sunday forming the new weekend.
All Federal government departments will move to the new weekend from January 1, 2022.#WamNews pic.twitter.com/p4IqjbIiXF
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) December 7, 2021

