
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کے لیے امداد کا وعدہ کیا۔ خبررساں ادارووں کے مطابق امریکی تاریخ کے طاقت ور ترین طوفان نے گزشتہ ہفتے 4ریاستوں میں تباہی مچا دی تھی۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی ہے، جہاں 74افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بائیڈن نے اس ریاست کے متاثرہ علاقوں کے دورے پر مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بنیادی ڈھانچے اور مکانات کی دوبارہ تعمیر کرائیں گے اور حکومت اس کا پورا خرچہ اٹھائے گی۔
