کراچی : سندھ حکومت کا وفد صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا، جہاں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور وقار مہدی شامل ہیں، وفد نے بلدیاتی بل پر جماعت اسلامی کی قیادت سے مزاکرات شروع کردیے ہیں۔
صوبائی وفد کا استقبال امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا، جماعت اسلامی کی جانب سےمذاکرات میں اسامہ رضی،منعم ظفر اور صوبائی اسمبلی سندھ سید عبدلرشید سمیت دیگر شریک ہیں۔

