گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ن کو نکالیں تو یہ اچھا ہو گا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میںگورنر سندھ عمران اسماعیل نے ن لیگ سے نواز شریف مائنس پہ اشارتا بات کرتے ہوئے کہا کہ جن کو صرف اپنی چوری کی دولت سے پیار ہو جائے اور ورکروں کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائے وہ لیڈر نہیں ہو سکتا۔

