ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اِردوان کا دورئہ امارات‘ 13 سمجھوتوں پردستخط

ابوظبی: تُرک صدر اِردوان اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید النہیان ملاقات کے لیے آرہے ہیں

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر امارات کے دورے پر پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 13 سمجھوتوں پردستخط کیے گئے،جن میں دفاع، صحت، ماحولیاتی تبدیلی، صنعت، ٹیکنالوجی، ثقافت، زراعت، تجارت، معیشت، نقل وحمل، مواصلات کے شعبے شامل ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 2013 ء کے بعد متحدہ عرب امارات کے بعد ابوظبی پہنچے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زوردیا کہ ترکی اور امارات خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے اور درپیش بحرانوں کے پرامن حل کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں