
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھتری پریمیر سیزن ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈاور گلیڈی ایٹر نے حریف بچھڑا واریرز کو یکطرفہ مقابلے میں 97 رنز سے شکست دے کر کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔ میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے سہیل خان کی عمدہ نصف سنچری 62 رنز جبکہ رائٹ آرم لیگ اسپنر ایوب کھتری کی تباہ کن بولنگ3 گیندوں پر بغیر کوئی رنز دیے 3 وکٹیں لے کر ہیڑک بنالی۔ مہمان خصوصی الحمید گارمنٹ حسین حویلی نے سیہل خان کو نصف بنانے پر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ ایک ہزار روپے اور گوجابا سویٹ کی جانب سے گفٹ ہیمپر دیا۔ جبکہ عقیل واڈا کی جانب سے شاندار ہیٹرک بنانے پرایوب کھتری کو 5 ہزار ر روپے کے کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر بھیڈا ٹایگرز کے آنر عمران چوڑی اور حنیف زیروالا بھی موجود تھے۔
