اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم نون لیگ کی Subsidiary ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کاردعمل ہے۔
