ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا جلسہ، حیدرآباد سے کارکنان اسلام آباد کیلیے روانہ

 حیدرآباد: پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کیلیے ٹرین کے ذریعے اسلام آباد جانیوالے کارکنان نعرے لگاتے ہوئے وکٹری کا سائن بنارہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں 27 مارچ کو ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے بڑی تعداد میں کارکنان ٹرینوں کے ذریعے روانہ ہوئے، ریلوے اسٹیشن پر کارکنان حزب اختلاف کی جماعتوں کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ،جلسے میں شرکت کیلیے کراچی سے روانہ ہونے والے کارکنان کی خصوصی ٹرین حیدرآباد پہنچی تو ریلوے اسٹیشن پر موجود کارکنان نے ٹرین کا استقبال کیا اور سیکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان ٹرین میں سوار ہوکر اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان پیپلزپارٹی ،ن لیگ، جے یو آئی کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں