
جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقامیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔ جنوبی افریقی صوبے کازولوناٹال میں بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ صوبے میں سیلاب کی زد میں آکر کئی گھر اور پل تباہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈربن شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 306 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈربن میں 60سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔
