English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کے صوبے ہنان میں رہایشی عمارت منہدم‘39افراد لاپتا

القمر
بیجنگ: چین کے صوبے ہنان میں منہدم عمارت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبہ ہنان کے شہر چانگشا میں رہایشی عمارت منہدم ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق چانگشا میں منہدم ہونے والی 8منزلہ عمارت میں ہوٹل اور سنیما گھر بھی موجود تھا۔ چانگشا کے میئر نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،جب کہ 39 لاپتا افراد کو ملبے میں تلاش کیا جارہا ہے۔ حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور امدادی اداروں کے اہل کاروں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے