سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔ یون سک یول نے کہا کہ وہ صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔
