ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سازش ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر کہا ہے کہ شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تشدد کے باعث شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے، انہیں دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سازش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ زبردستی غلط بیان لینے کے لیے یہ سب کیاجارہا ہے جیسے سوشل میڈیا کارکنوں کیساتھ کیا گیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، یہ مجھے اور تحریک انصاف کو ٹارگٹ بنانے کے لیے سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم شہبازگل پر تشدد سے نمٹنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی کارروائی کریں گے ، ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائیاں ہمارے خلاف واضح کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں