راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے صالح محمد خان کو رہا کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد رہا کردیا۔ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے۔ صالح محمد کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے بازی کی۔
صالح محمد کی رہائی کے وقت گل پاشی بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔
