لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منحرف ارکان رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ملاقات کی ضرورت نہیں، ان کو شوکاز پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے اس کا جواب دیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں بحران آتا ہے تو الیکشن کی طرف جایا جاتا ہے، امید ہے تحریک انصاف پیر تک نگراں سیٹ اپ کے لیے نام فائنل کر لے گی، چوہدری پرویز الہی سے بھی ملاقات میں مشاورت ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب آرٹیکل 224 کا معاملہ شروع ہوگیا ہے، ہماری خواہش ہے ن لیگ کوئی ایسا نام دے جسے ہم فائنل کرلیں۔
