English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت متعلقہ گورنرز کو انتخابی تاریخ دینے کا حکم دے، اسدقیصر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے گورنرز صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے روگردانی کر رہے ہیں۔

اسد قیصرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے دونوں گورنروں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، عدالت کی ذمہ داری ہے کہ دونوں گورنرزکو آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا حکم دے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ہونے کے بعد ہی ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب انسان کا جینا محال ہوگیا ہے، دو وقت کی روٹی کیلیے عوام ترس گئی ہے، پیٹرول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے