ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے، چودھری پرویزالٰہی

stay in its time

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے، نام نہاد تجربہ کاروں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ  شہبازشریف کی سارا نام نہاد تجربہ صرف غیر ملکی دوروں تک محدود ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بھی ناکام ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کن کردار ادا کریں، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ملک کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں