اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کردار کلیدی تھا،فیض حمید کے بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا کوئی علم نہیں ہے، اگر مریم نواز نے کہا ہے تو ان کو کوئی نہ کوئی علم ضرور ہو گا۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ فیض حمیدنے وردی میں رہ کر سیاست میں مداخلت کی ہے، ادارے کی جانب سے اس معاملے پر ضرور کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان مفاد پرست شخص ہے، وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سب کچھ کرتا ہے، الیکشن اپنے وقت پر اکتوبر میں ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دور میں لوگوں کو جیل میں بند کر کے ظلم کیا اور آج وہ کس منہ سے قانون و انصاف کی بات کر رہا ہے، عمران خان مفاد پرست شخص ہے، وہ صرف اپنے مفاد کیلئے سب کچھ کرتا ہے۔
