کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اہلیان بلوچستان کا ہیرو بن گیا ہے، حکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام لٹیروں کے رحم وکرم پر ہے، جماعت اسلامی بلوچستان عوام کے حقوق کے حصول ،لٹیروں سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدیت الرحمان بلوچ نے جماعت اسلامی اورقوم کا سرفخر سے بلند کیا، جماعت اسلامی کامولانااورعوام جیت گیے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے قوم کے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد کیساتھ چار ماہ قید میں ر ہ کر مسائل کے حل کی راہ ہموار کی حکمرانوں کو حق دو تحریک کیساتھ کیے گیے معاہدے پر عمل درآمد کرکے ٹرالرمافیازاور چیک پوسٹوں وبارڈرزپر لوٹ مار وبھتہ خوری ختم کرنی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور حق دو کے کارکنان نے صبر وتحمل سے جمہوری جدوجہد کرکے حکمرانوں مقتدر قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے مظلوموں کی تواناآوازبن گئی ۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لوٹ مار جاری ہے مقتدر قوتیں اور حکمران لوٹ مار میں ملے ہوئے ہیں ہر طرف لوٹ مار ،بدامنی بدعنوانی دیکر عوام مایوس ہوئے ۔حکمران طبقات اورغافل سیاسی جماعتیں خواب غفلت کا شکار اور پریشان حال عوام کا تماشاکر رہے ہیں ۔مقتدر قوتیں اور حکمران طبقات مسائل کے حل کے بجائے صرف وعدے اوربے عمل اعلانات کر رہے ہیں ۔
