English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ بھٹ نے نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی بڑی خبر شیئر کردی

القمر

 ممبئی: عالیہ بھٹ اور رنبیر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر کل (منگل) جاری کیا جائے گا۔ 

بھارتی اداکارہ نے اس خبر کو انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنا اور رنویر کا رومینٹک پوسٹر بھی لگایا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے کیپشن دیا کہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹیزر کل آؤٹ ہوگا۔

رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی،  جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کی ریلیز 28 جولائی کو متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے