کابل:افغانستان میں جیلوں کے نائب سربراہ قاری حبیب اللہ نے افغانستان کی جیلوں میں قیدافراد پر تشدد کے الزامات مسترد کر دیے ہیں ۔
افغانستان کی حکومت کے رہنما اور دوہا میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ٹویٹر پرقاری حبیب اللہ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہملک میں قیدیوں پر کوئی تشدد اور مار پیٹ نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے جیلوں کے تمام اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ قیدیوں کو مارنے یا تشدد کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔
